حالیہ صورت حال سے واضح ہے کہ بھارت کشیدگی بڑھانا چاہتا ہے،سرتاج عزیز

118

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدہ صورت حال سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بھارت کشیدگی بڑھانا چاہتا ہے۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے اب تک 40 معصوم شہری شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ہم نے اقوام متحدہ کے ملٹری مبصر گروپ سے بھی کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کو رپورٹ بھیجے کیونکہ بھارت کی دراندازی سے خطے کے امن وامان کو جو خطرات لاحق ہو رہے ہیں وہ کافی سنگین ہیں، اس کے علاوہ پی 5 کے ملکوں کو بھی بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیں گے کیونکہ یہ کافی سنگین صورت حال بنتی جا رہی ہے۔