حالیہ علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان کی فضائی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا خلل نہیں ہے، ترجمان پی آئی اے

44

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان کی فضائی حدود موثر طور پر استعمال ہو رہی ہیں اور اب تک کسی قسم کی رکاوٹ یا خلل نہیں ہے۔

ترجمان نے جمعہ کو جاری بیان میں خطے میں کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود میں ائیر ٹریفک صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان کی فضائی حدود موثر طور پر استعمال ہو رہی ہے اور اب تک کسی قسم کی رکاوٹ یا خلل نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود بین الاقوامی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے معمول کے مطابق گزر رہی ہیں۔اضافی فضائی ٹریفک کو پیشہ ورانہ انداز میں موثر طریقے سے سنبھالا جا رہا ہے اور بین الاقوامی پروازوں کو کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موثر فضائی حدود مینجمنٹ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے پاکستان اضافی فضائی نقل و حرکت سے بخوبی نمٹ رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی فضائی آپریشنز کی حفاظت، سکیورٹی اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔