حالیہ کشیدہ صورت حال میں پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کے بہترین دفاع کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے یوم تشکر منایا

99

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) حالیہ کشیدہ صورت حال میں پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کے بہترین دفاع کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے یوم تشکر منایا اور اپنی قومی ذمہ داری کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے اللہ کے حضور سر بسجود ہوئے اور دعا کی۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں نے دعاﺅں کے دوران اس بات کا عزم و اعادہ کیا کہ ا±ن کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کا محور حضرت محمد کی سنت اور قرآن پاک کی تعلیمات ہیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس دن اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا اللہ پر ایمان، جرا¿ت اور بہادری کے ساتھ وطن کا دفاع ہماری آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرتا ہے۔