سرینگر۔09 ستمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں سوپور میں تنظیم کے رُکن حاکم الرحمان سلطانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک المناک سانحہ قرار دیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حاکم الرحمان نے 2016کے انتفادہ میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا جس کی پاداش میںانہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تھا ۔