حاکم فجیرہ کا رمضان المبارک کی آمدکے موقع پر 111 قیدیوں کی رہائی کا حکم

134
Sheikh Hamad bin Muhammad al-Sharqi
Sheikh Hamad bin Muhammad al-Sharqi

فجیرہ۔28فروری (اے پی پی):حاکم فجیرہ نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر 111 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق فجیرہ کے حاکم اور سپریم کونسل کے رکن، شیخ حمد بن محمد الشرقی نے رمضان المبارک کے موقع پر فجیرہ کی اصلاحی اور تعزیری اداروں سے 111 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔رہا کیے جانے والے قیدی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ان کے اچھے اخلاق اور مثبت رویے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ اقدام شیخ حمد بن محمد الشرقی کی جانب سے قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کو خوشی دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔فجیرہ پولیس کے کمانڈر انچیف، میجر جنرل محمد بن غانم الکعبی نےامید ظاہر کی کہ یہ رہائی یافتہ قیدیوں کو اپنی زندگی نئے سرے سے شروع کرنے، معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔