حب،معروف شخصیت چیئرمین گڈانی جان شیر بلوچ اپنے ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہوگئے

101
پنجاب میں پی پی پی کی ضلعی سطح پر نامزدگیوں کیلئے صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور قائم

حب۔ 22 نومبر (اے پی پی):معروف قبائلی اہم شخصیت چیئرمین مونسپل کمیٹی تحصیل گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ اپنے ساتھیوں سمیت صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شامل ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ حب تحصیل گڈانی کی بہت بڑی معروف قبائلی اہم شخصیت چیئرمین مونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ اپنے ساتھیوں سمیت ترجمان صدر مملکت بلوچستان و صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری کے کراچی رہائش گاہ آمد حب بھوتانی کاروان کا ایک اور دیرینہ و اہم ساتھی چئیرمین میونسپل کمیٹی گڈانی جان شیر بلوچ اپنے ساتھیوں سمیت اپنے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شامل ہوگئے ۔

چیئرمین مونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ نے اپنے ساتھیوں سمیت اپنے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور خاص کر صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری کی عوام دوستی کے وژن کو دیکھ کے شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری نے حب چیئرمین مونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ کے ساتھیوں سمیت اپنی رہائش گاہ کراچی آنے پر خوش آمدید کہتا ہو۔ں مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں قبائلی شخصیت میر مولابخش بزنجو ، مونسپل کمیٹی گڈانی چیئرمین وڈیرہ جان شیر بلوچ ایک پیج پر ہیں اور میں وڈیرہ مولا بخش بزنجو اور چیئرمین وڈیرہ جان شیر بلوچ ملکر تحصیل گڈانی شہر کی ترقی کے لئے کام کریں گے گڈانی شہر کی تقدیر بدلنے میں سب مل کر کام کریں گے خوشی ہوئی کے کہ گڈانی کی نامور شخصیت چیئرمین وڈیرہ جان شیر بلوچ بھی ترقی کی راہ میں ہمارے ساتھ چلنے کے لئے آئے ہیں ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اس موقع پہ سابق کونسلر غلام نبی شیخ ، ڈاکٹر دانیال ، جابر حقانی، ندیم بلوچ، نعیم محمودانی، رسول بخش انگاریہ موجود تھے ۔