اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امورسید علی حیدر زیدی نے حبیب بینک آف پاکستان کی چین میں برانچ کھولنے کو خوش آئند اور اچھا قدم قرار دیا ہے ۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برانچ کھلنے سے پاکستانی تاجروں کو دونوں ممالک کے درمیان کاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ کے پاس سلطانہ الانہ کی شکل میں سمجھدار اور وژنری لیڈر شپ ہے ۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے سلطان الانہ اور ان کے ادارے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔