حبیب میٹرو بنک کا پے پاک ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

108

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) حبیب میٹرو بنک نے پے پاک ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔بنک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پے پاک ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے بنک اورانٹربنک پیمنٹ نیٹ ورک سروس پرووائیڈر ون لنک کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام سے بنک کو مالیاتی نفوذ پذیری اورپاکستان میں مالیاتی خدمات کو وسعت دینے کا موقعہ ملیگا۔