حب۔ 29 اپریل (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کے احکامات پر سی ون 130طیارہ 24 زخمیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا ڈپٹی کمشنر حب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرنگرانی 17 مریضوں کو لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی اور دیگر زخمیوں کو پٹیل ہسپتال برن وارڈ کراچی منتقل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی سانحے میں جھلسنے والے 24 شدید زخمیوں کو فوری علاج معالجے کی سہولیات فراہمی کیلئے حکومت بلوچستان کی طرف سے دیے گئے احکامات کی روشنی میں
ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ کی زیر نگرانی17 مریضوں کو لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی اور دیگر زخمیوں کو پٹیل ہسپتال برن وارڈ کراچی منتقل کیا گیا ۔ بلوچستان کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان کی حکومت شاہرائوں پرپیش آنے والے حادثات میں ریسکیو آپریشن کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589699