کوئٹہ۔ 17 فروری (اے پی پی):حب میں محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ اواور یونیسیف کی جانب سے حفاظتی ٹیکوں کے لیے 12روزہ بگ کیچ اپ مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے۔مہم میں پیدائش سے لے کر 59 ماہ تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرحب ڈاکٹر نوربخش بزنجو نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ضلع حب میں پیدائش سے لے کرپانچ سال تک کی عمر کے 12ہزارہ سولہ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔ اس سلسلے میں پارٹنر آرگنائزیشن کےساتھ مل کر مہم کو کامیاب بنائینگی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ ضلع حب میں 26ٹیمیں اس مہم میں شریک ہیں، مائیکروپلان کے تحت مطلوبہ ٹارگٹ کو پوراکیاجائیگا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلعی محکمہ صحت کیلئے سب سے بڑا چیلنچ انکاری والدین ہیں جو آگاہی نہ ہونے کی و جہ سے بچوں کی ویکسینیشن سے انکاری ہوتے ہیں، اس سلسلے میں کونسلران سول سوسائٹی کی معاونت سے ایشوزکو حل کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا مہم 17فروری سے لے کر 28 فروری تک جاری رہنے والی مہم کے دوران بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیئے حفاظتی ٹیکے لگوانا لازمی ہے اس سلسلے میں لوگوں میں شعوراجاگر کرنے کی اشدضرورت ہے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیئے ضلعی محکمہ صحت متحرکانہ کوششیں جاری رکھے گی۔