حب۔ 16 جولائی (اے پی پی):حب میں ہندو برادری نے9 محرم الحرام کو سبیل کا اہتمام کر کے مذہبی ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔ اس تقریب میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سبیل کا انعقاد شہریوں میں امن، محبت اور ہم آہنگی کے فروغ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
ہندو برادری کے اس اقدام کو حب کے شہریوں نے بڑے پیمانے پر سراہا اور اس اتحاد اور ہم آہنگی کا مضبوط پیغام دے کر ثابت کر دیا کہ مذہب اتحاد میں رکاوٹ نہیں ہے اور مختلف عقائد کے لوگ ایک مشترکہ مقصد کے لیے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ شہریوں اور عوامی حلقوں نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں حب شہر کے ہندو برادری کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔