حج،منیٰ میں حاجیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا مدد گار روبوٹ ہوگا

82

مکة المکرمہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) سعودی وزارت صحت نے حج موسم میں پہلی بار نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے۔منیٰ میں پہلی بار روبوٹ بھی ڈاکٹروں کا ساتھی ہو گا۔ڈاکٹرز حاجیوں کے پیچیدہ امراض سے متعلق روبوٹ کی مدد سے مشاورت کر سکیں گے۔ ڈاکٹر منیٰ ہسپتال میں موجود مریض کے بستر تک رسائی حاصل کر کے اس کا معائنہ کر سکیں گے۔ سمارٹ مشین اور فور جی نیٹ ورک کے ذریعے آسانی سے طبی مشورہ پیش کر سکیں گے۔روبوٹ متعدد سہولتوں سے آراستہ ہے۔ ستھیسکوپ اور روبو ڈاکٹر کیمروں سے بھی لیس ہے۔ روبوٹ کان اور آنکھ کا معائنہ کر سکتا ہے۔ اس میں جلد کے معائنے کے لیے خصوصی کیمرہ لگا ہوا ہے۔ بیماری کی تشخیص کے لیے ڈاکٹروں کو جو آلات درکار ہوتے ہیں وہ سب اس میں موجود ہیں۔