حجاج کو مشاعر پہنچانے کیلئے مکاتب کی بسیں حاصل کرلی گئی ہیں،پاکستان حج مشن مکہ

73
سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام کو کیا جائے گا
سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام کو کیا جائے گا

مکہ مکرمہ۔7جولائی (اے پی پی):پاکستان حج مشن مکہ کے مطابق حجاج کو مشاعر پہنچانے کیلئے مکاتب کی بسیں حاصل کرلی گئی ہیں جو عازمین کو ان کی عمارت سے لے کر منی پہنچائیں گی اسی طرح انہیں بسوں کے ذریعے ہی میدان عرفات تک پہنچانے کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران حجاج کوموسسہ جنوبی ایشیا کی جانب سے کھانا فراہم کرنے کا بھی انتظام کرلیا گیا ہے۔

ان تمام انتظامات کی روشنی میں توقع کی جارہی ہے کہ حج 2022 کے موقع پر حاجیوں کو مناسک حج کی ادائیگی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی تاہم حجاج کرام سے گزارش کی گئی ہے کہ شیطان کو کنکریاں مارنے کیلئے اپنی سہولت اور آرام کے مطابق وقت کا انتخاب کریں۔واضح رہے کہ احرام کھولنے کے بعد حجاج کرام 10سے 12 ذی الحج کے درمیان کسی بھی وقت بیعت اللہ شریف آکر طواف زیارت کر سکتے ہیں۔ طواف زیارت میں بیعت اللہ شریف کے 7 چکر اور سعی شامل ہے۔