حج آپریشن 2022 توقعات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے ،سیکرٹری مذہبی امور

70
سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام کو کیا جائے گا
سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام کو کیا جائے گا

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):سیکرٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے کہا ہے کہ حج آپریشن 2022 توقعات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے،وزارت مذہبی امور نے 6 ماہ پر محیط حج آپریشن کو ایک ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔

منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حاجی کیمپوں کے ذریعے 80 فیصد سے زائد سرکاری عازمینِ حج کی تربیت کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ سعودی حکام کی ہدایت پر روڈ ٹو مکہ کی پہلی پرواز 5 اور 6 جون کی درمیانی شب اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔

عازمین حج کو پروازوں سے متعلق اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور موبائل میسج کی جائے گی۔سرکاری عازمین حج پی آئی اے، ایئر بلیو، سیرین اور سعودی ائیر کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔عازمین حج جاری تربیتی پروگرامز میں شرکت کو یقینی بنائیں عازمین متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطہ رکھیں،ہدایات کے مطابق حج کی تیاری مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت کا عملہ، بینک، ایئرلائنز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کامیاب حج آپریشن کیلئے ٹائم لائن کے مطابق مصروف عمل ہیں۔