لاہور۔12 ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے حج اخراجات میں کمی سے حجاج کرام بہت خوش ہیں اور اب ہر کوئی سرکاری حج کا خواہشمند ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو جاتا ہے‘عمران خان کو اللہ تعالی نے حج پر جانے کی اجازت نہیں دی اور رائیونڈ جانے سے ہم نے نہیں روکا‘لگتا ہے عمران کا شیطان سے مک مکا ہو گیا …
حج اخراجات میں کمی سے حجاج کرام بہت خوش ہیں اور اب ہر کوئی سرکاری حج کا خواہشمند ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو جاتا ہے‘عمران خان کو اللہ تعالی نے حج پر جانے کی اجازت نہیں دی اور رائیونڈ جانے سے ہم نے نہیں روکا‘لگتا ہے عمران کا شیطان سے مک مکا ہو گیا ہے ‘ عمران خان تنہا رہ گئے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں حتیٰ کہ ان کے سیاسی کزن نے بھی رائیونڈ جانے سے انکار کر دیا‘ پنڈی والا جو ہر عید پر قربانی کی باتیں کرتا ہے گزشتہ روز ایک لاکھ کا اونٹ لے کر واپس چل دئیے.وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔12 ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے حج اخراجات میں کمی سے حجاج کرام بہت خوش ہیں اور اب ہر کوئی سرکاری حج کا خواہشمند ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو جاتا ہے‘عمران خان کو اللہ تعالی نے حج پر جانے کی اجازت نہیں دی اور رائیونڈ جانے سے ہم نے نہیں روکا‘لگتا ہے عمران کا شیطان سے مک مکا ہو گیا ہے ‘ عمران خان تنہا رہ گئے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں حتیٰ کہ ان کے سیاسی کزن نے بھی رائیونڈ جانے سے انکار کر دیا‘ پنڈی والا جو ہر عید پر قربانی کی باتیں کرتا ہے گزشتہ روز ایک لاکھ کا اونٹ لے کر واپس چل دئیے،وہ پیر کے روز یہاں ڈی ایچ اے میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے موجودہ دور میں یہ چوتھا حج ہوا ہے جس میں حجاج کرام حکومت کی جانب سے کئے جانے والے حج انتظامات کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں‘پہلے ادوار حکومت میں لوگ زیادہ رقم خرچ کر کے حج ادا کرتے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں حج اخراجات میں کمی کی گئی جس کا تمام تر کریڈٹ وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے، ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے اس سال دو وعدے کئے جن میں پہلا وعدہ حج پر جانے اور دوسرا وعدہ رائیونڈ جانے کا کیا بلکہ عوام کو رائیونڈ جانے کی دھمکی دی،انہوں نے کہا کہ جہاں تک عمران کے پہلے وعدے کا تعلق ہے تو اللہ تعالیٰ نے اس کی اجازت نہیں دی اور مجھے لگتا ہے کہ شیطان کے ساتھ ان کا مک مکا ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حج پر جانے کی تو اللہ تعالی نے اجازت نہیں دی اور رائیونڈ جانے سے ہم نے نہیں روکا وہ بے شک رائیونڈ جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رائیونڈ جانے کے معاملات پر پاکستان پییلز پارٹی . عوامی نیشنل پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں حتیٰ کہ ان کے سیاسی کزن نے بھی رائیونڈ جانے سے انکار کر دیا یعنی کہ ”نا خدا ملا اور نہ ہی وصال شیروانی پورا ہوا







