حج انتظامات کا جائزہ اور حجاج کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہٰ محمود گزشتہ رات سعودی عرب روانہ

133

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):حج انتظامات کا جائزہ اور حجاج کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہٰ محمود گزشتہ رات سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور تمام اخراجات خود کریں گے ۔ عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کے ساتھ ساتھ سعودی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ اور پاکستان ہاؤس مدینہ کا دورہ اور حج انتظامات پر بریفنگ لیں گے ۔