اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی ہے اوردسویں روز تک 38 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئیں۔جمعہ کو ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ پچھلے سال کی نسبت پہلے 10دن میں 11 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق نامزد بینک اگلے دو دن ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے۔ریگولر حج سکیم میں 2 لاکھ کی ادائیگی سے حج بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 3 دسمبر ہے۔