حج سیزن میں ساڑھے 7لاکھ افراد نے حرمین ٹرین سے سفر کیا ، سعودی ریلوے کمپنی

144

مکہ مکرمہ ۔13جولائی (اے پی پی):سعودی ریلوے کمپنی (سار) نے کہا ہے کہ حج سیزن 2023 کے دوران ساڑھے سات لاکھ افراد نے حرمین ٹرین سے سفر کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ریلوے کمپنی سار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں حج سیزن کے دوران حرمین ایکسپریس کا آپریشنل پلان کامیاب رہا ہے۔

حرمین ٹرین نے 36 ہزار سے زیادہ راونڈ لگائے جو 2022 کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ تھے۔ علاوہ ازیں227 اضافی ٹرینیں چلائی گئی ہیں جبکہ مشاعر مقدسہ ٹرین نے 98 فیصد تک نظام الاوقات کی پابندی کی ۔ حرمین ٹرین نے مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ ،جدہ ، سلیمانیہ ،کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے گزرتی رہی۔