ریاض۔26مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز برائے ٹریفک امورنے حج کے دوران عازمین کی آسانی کے 6انٹرایکٹو نقشے جاری کر دئیے ہیں، جن کے ذریعے راستوں اور سمتوں کی تفصیلات بآسانی معلوم کی جا سکتی ہیں۔
العربیہ کے مطابق جاری کیے گئے نقشوں میں مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کا نقشہ، مسجد الحرام اور اس کے گرد و نواح کا نقشہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے مخصوص نقشے شامل ہیں۔حج سکیورٹی فورسزنے حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نقشوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ اپنے سفری راستے، روانگی، قیام اور واپسی کے اوقات کو بہتر انداز میں ترتیب دے سکیں۔یہ اقدام حج و عمرہ کے سکیورٹی اداروں کی جانب سے حجاج کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنے اور انہیں اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کرنے کے سعودی حکومت کے عزم کا حصہ ہے۔