حج مقامات کی مساجد میں نمازیوں کیلئے تازہ اور صاف ہوا کا بندوبست

114

مکہ مکرمہ ۔ 5 اگست (اے پی پی) سعودی حکومت نے حج کے اہم مقام منیٰ کی مسجد خیف اور میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں ہوا صاف کرنے کا بڑا منصوبہ مکمل کرلیا۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ایس پی اے کے مطابق ہوا صاف کرنے کا یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہے۔ اس کی بدولت مسجد نمرہ اور مسجد خیف کے نمازیوں کو تازہ اور صاف ہوا فراہم ہو گی۔ایک منٹ میں دونوں مساجد کے نمازیوں کو 10لاکھ ساڑھے 3مکعب فٹ تازہ ہوا مہیا ہو گی۔مسجد نمرہ میدان عرفات کے مغرب میں واقع ہے۔عرفات میں حاضری کے بغیر حج نہیں ہوتا۔مسجد نمرہ میں4لاکھ سے زےادہ حاجی ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے ہیں۔مسجد نمرہ میں ائیرکنڈیشن کے 60یونٹ نصب کئے گئے ہیں۔یہ100فیصد تازہ ہوا فراہم کریں گے۔علاوہ ازیں یہاں 122ایگزاسٹ فین لگائے گئے ہیں جو آلودہ اور گرم ہوا صاف کریں گے۔یہ فین ایک گھنٹے میں 2بار چلائے جائیں گے۔یہ دورانیہ گرم اور آلودہ ہوا نکالنے کےلئے کافی ثابت ہوگا۔