حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر ہے، کامیاب قرار پانے والے عازمین حج اپنے واجبات مقررہ تاریخ تک ضرور جمع کرا دیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

153
آئندہ تین دنوں میں ملک کے مختلف مقامات پر عازمین حج کی تربیت کے لئے پروگرام منعقد ہوں گے

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر ہے، کامیاب قرار پائے جانے والے عازمین حج اپنے واجبات مقررہ تاریخ تک ضرور جمع کرا دیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر وصولی کا اعلان کیا تھا یہ مدت کل جمعہ 27 دسمبر کو پوری ہو جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ عازمین حج سے گزارش ہے کہ حج پیکج کی تبدیلی کی ضرورت پر متعلقہ بینک برانچ سے بروقت تبدیلی کرائی جا سکتی ہے،

کامیاب عازمین حج واجبات کی دوسری قسط کے چار لاکھ (مع اختیاری سہولیات اگر منتخب کی ہیں، مثلا قربانی، 2/3 بیڈ الگ کمرہ) 19 تا 27 دسمبر لازمی جمع کروا دیں ۔