اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا، سعودی ایئرلائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی- وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق معاہدے پر دستخط وزارت مذہبی امور میں کیے گئے،
پاکستان میں سعودی ایئرلائن کے کنٹری مینیجر سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کئے- سعودی ایئرلائن کے کنٹری مینیجر نے پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا –
سعودی ایئر لائن کے کنٹری مینجر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ پاکستانی حجاج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں- اس سے قبل 35 ہزار حجاج کرام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جاچکا ہے-