اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2016ءکے لئے قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہوگی۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان و جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروق نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے حج پالیسی پر سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں …
حج کے لئے قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہوگی،وزارت مذہبی امور
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2016ءکے لئے قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہوگی۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان و جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروق نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے حج پالیسی پر سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں وزارت مذہبی امور کی طرف سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے دونوں طرف سے دلائل سنے ہیں۔ توقع ہے کہ منگل کو اس حوالے سے کوئی بات سامنے آئے گی جس کے بعد حج قرعہ اندازی کا فیصلہ ہوگا۔








