مکہ مکرمہ۔10جون (اے پی پی):حجاج کرام کی طرف سے کی طرف سے جانوروں کی قربانی کےگوشت کو محفوظ، معیاری اور دیرپا بنانے کے لیے سعودی عرب پروجیکٹ اضاحی کے ذریعے 8 لاکھ 20 ہزار جانوروں کے گوشت کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے محفوظ بنایا گیا۔
حج کے موقع پر سعودی عرب کے اس پروجیکٹ کے جنرل سپروائزر سعد الوابیل نے بتایا کہ جدید ترین صنعتی ریفریجریشن اور فریزنگ ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے قربانی کے گوشت کو اس وقت تک محفوظ اور معیار ی رکھنے کا بندوبست کیا گیا ہے جب تک یہ گوشت سعودی مملکت کے اندر اور بیرون ملک مستفید افراد تک نہ پہنچ جاتا۔
انھوں نے کہا کہ حج کے موقع پر عطیہ کے گوشت کو محفوظ، صحت مند اور حجاج کے لیے موزوں طریقے سے محفوظ کرنے کے طریقوں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ عالمی معیار کی ریفریجریشن کی صلاحیت کے ذریعے ایسا ممکن بنایاگیا ۔ گوشت کو سنبھالنے کے عمل کے ہر مرحلے پر پروجیکٹ کی ٹیموں کی لگن شاندار رہی ۔
ابتدائی رسید اور معائنہ سے لے کر منجمد کرنے، ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے تک ہر مرحلہ انتہائی احتیاط سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ تمام گوشت خیراتی تنظیموں اور فائدہ اٹھانے والوں کو بحفاظت اور نگرانی کے اعلیٰ معیار کے مطابق پہنچایا جائے