حج 2025 ، ناظمین اور معاونین حج کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں این ٹی ایس کے نتائج کا اعلان

285

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے موقع پر حجاز مقدس میں خدمات سر انجام دینے والے ناظمین اور معاونین کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں این ٹی ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، حتمی میرٹ لسٹ فزیکل ٹیسٹ کے بعد جاری کی جائے گی۔

جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے اے پی پی سے خصوصی گفتگوکرتےہوئے کہاکہ ناظمین اور معاونین کا انتخاب چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے مقررہ کوٹے کے تحت کیاجاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں امیدواروں کا این ٹی ایس ٹیسٹ لیاگیا جس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ نتائج امیدوار این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے آئندہ 2 ہفتوں کے دوران امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کا شیڈول دیاجائے گا جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی میرٹ لسٹ وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لئے مقر کر د ہ کوٹوں کے مطابق تیار کی جائے گی۔ اس مرحلے میں مزید 20 سے 25 دن لگ سکتے ہیں