39.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںحج 2025: عازمین حج کی 722 شکایات کا ازالہ

حج 2025: عازمین حج کی 722 شکایات کا ازالہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):پاکستان حج مشن کے شکایات سیل نے 3 مئی کو اپنے قیام کے بعد سے موصول ہونے والی کل 1,324 میں سے عازمین حج کی 722 شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا ہے۔ ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے شکایات، مانیٹرنگ اور ویجیلنس، عبید اللہ زکریا نے ہفتہ کو مکہ مکرمہ میں اے پی پی کو بتایا کہ موصول ہونے والی کل 1,324 شکایات میں سے 722 کو حل کیا گیا، 204 غلط پائی گئیں اور 30 ​​کو براہ راست وزارت مذہبی امور کو بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر شکایات کھانے، رہائش اور نقل و حمل سے متعلق تھیں۔ انہوں نے کہاہمارے پاس 24 گھنٹوں کے اندر شکایات کو دور کرنے کا میکانزم موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکایت کے حل کی شرح 98 فیصد ہے۔شکایات سیل چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے،واٹس ایپ، مخصوص کمپلینٹ نمبر اور پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج کی شکایات وصول کی جاتی ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایم پاک حج ایپ، دو ٹول فری ہیلپ لائنز 8002450028 اور 8002450029 اور واٹس ایپ نمبرز (+923700037425 اور +923700037427) کا استعمال کر رہا ہے تاکہ عازمین حج کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حج مشن میں قائم ڈیسک پر درج کی گئی شکایات کو بھی فوری طور پر متعلقہ حکام کو بھئج کر ان کا ازالہ کیا جاتا ہے۔عبید اللہ زکریا کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مختلف عمارتوں سے 150 سے زائد بسیں زائرین کو حرم شریف تک پہنچانے کے لیے مختلف روٹس پر چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک فیڈ بیک میکنزم قائم کیا گیا ہے جس کے تحت شکایت سیل کی ٹیمیں مختلف عمارتوں کا دورہ کرکے عازمین سے براہ راست بھی رائے لیتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600933

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں