اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025 کے عازمین حج کا ٹریننگ شیڈول موبائل ایپ پر اپ ڈیٹ ہو چکا ہے جس میں شرکت لازمی ہے۔
جمعرات کو ترجمان مذہبی امور کے مطابق سمندر پار عازمین حج پاکستان پہنچنے پر متعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔ دوسرے شہر میں کام کے سلسلے میں مقیم عازمین نزدیکی تربیتی سیشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔