36 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںحج 2025 کے لئے فلائٹ آپریشن 29 اپریل سے شروع ، پہلی...

حج 2025 کے لئے فلائٹ آپریشن 29 اپریل سے شروع ، پہلی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی ، ترجمان وزارت مذہبی امور

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025 کے لئے فلائٹ آپریشن منگل 29 اپریل سے شروع ہو گا، پہلی حج پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی، وفاقی وزیر مذہبی امور اور سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی پہلی حج پرواز کو رخصت کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کےترجمان کے مطابق جن عازمین حج کی پرواز جس شہر سے ہے اسی متعلقہ حاجی کیمپ سے انہیں ویزہ ، ٹکٹ اور لاکٹ ملے گا ، تمام پتے پاک حج ایپ پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے وزارت مذہبی امور کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر عمل کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سا ل سرکاری سکیم کے تحت 89ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج اداکریں گے، حج فلائٹ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے کہا کہ عازمین حج سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ حاجی کیمپ سے بروقت ویکسی نیشن کا عمل مکمل کریں اور وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج کے حوالے سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587448

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں