حج 2025 کے لئے قربانی کی رقم 55 ہزار 500 روپے فی کس کے حساب سے وصول کی جا رہی ہے، وزارت مذہبی امور

164
حج 2025 کے لئے قربانی کی رقم 55 ہزار 500 روپے فی کس کے حساب سے وصول کی جا رہی ہے، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):حج 2025 کے لئے قربانی کی رقم 55 ہزار 500 روپے فی کس کے حساب سے وصول کی جا رہی ہے۔سرکاری حج سکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرا دی ۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق عازمین نے سرکاری حج سکیم کے تحت قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سے رواں برس 179210 عازمین سرکاری اور نجی سکیم کے تحت حج ادا کریں گے ۔89605 عازمین سرکاری سکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔