حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن شروع کر دی گئی

3

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جو 9 جولائی تک جاری رہے گی۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ سرکاری اور نجی سکیموں کے لئےحج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔ رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بنکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔

رواں برس پرائیویٹ سکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہو گی ۔حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔