34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںحد نگاہ بہتر،موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک کھول دی گئی

حد نگاہ بہتر،موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک کھول دی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کے باعث بند کی گئی موٹروے ایم ون حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد پشاور سے رشکئ تک کھول دی ۔ بدھ کو موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق پشاور سے رشکئی ایم ون موٹروے کورات گئے شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا تھا جسے صورتحال میں بہتر ی کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کا تحفظ ہے ۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفرمکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈرائیورز گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ،تیز رفتاری سے گریزکریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417133

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں