اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے حد نگاہ بہتر ہوتے ہی علی الصبح بند کی گئی پشاور رشکئی موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے ۔
ترجمان موٹروے پولیس نارتھ زون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹر وے ایم ون کے اس حصے کو ٹریفک کے لئے علی الصبح بند کیا گیا تھا جسے صورتحال بہتر ہونے پر کھول دیا گیا ہے – موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیرضروری سفر سے گریز کریں،اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں ، دوران سفر اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں اور سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات ضرور حاصل کر لیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔