حرمین ٹرین مکہ اور مدینہ کے درمیان ہفتے میں 50 چکر لگائے گی

106

جدہ ۔ 28 مارچ (اے پی پی) حرمین ایکسپریس ٹرین 3 اپریل سے ہفتے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان 50 چکر لگائے گی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرین کے آپریشنل انچارج نے سے گفتگو میں بتایا کہ حرمین ٹرین دونوں شہروں کے درمیان اب تک 700سے زیادہ چکر لگاچکی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران ان میں تدریجی طور پر اضافہ ہوگا۔ ماہ مبارک میں معتمرین اور زائرین کثیر تعداد میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روزے رکھنے اور عبادت کا اہتمام کرتے ہیں جس کے باعث دونوں شہروں کے درمیان 5 اسٹیشنوں سے 3 لاکھ سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت مہیا کرچکی ہے۔ حرمین ٹرین کا ریکارڈ ہے کہ وہ اب تک ایک منٹ بھی تاخیر کا شکار نہیں ہوئی۔