سرینگر ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور تنظیموںنے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر کے علاقے فتح کدل میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے پدگام پورہ پلوامہ میں شہید نوجوان شوکت احمدکے جنازے کے شرکا سے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز ایک منصوبہ بند طریقے سے گھناﺅنی کارروائیوں کے ذریعے کشمیر نوجوان نسل کی نسل کشی ُ کر رہے ہیں ۔ سید علی گیلانی نے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوںکے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے اوران میںملوث اہلکاروں کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118233