سرینگر ۔ 4 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور تنظیموںنے ضلع کولگام کے علاقے گوپال پورہ میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں عاقب ایتو اور سہیل احمدکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت قتل عام اور دیگر مظالم کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے عاقب احمد ایتو اورسہیل احمد نامی نوجوانوں کوضلع کے علاقے گوپال پورہ میںتلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کردیاتھا ۔میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ کو مقبوضہ علاقے میں خونریزی کی بنیادی وجہ قراردیا ۔