حریت رہنماﺅں اور تنظیموں کی طرف سے مشتاق احمد چوپان کے دوران حراست قتل کی شدید مذمت

85

سرینگر ۔ یکم مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے ترال پولیس اسٹیشن میں نظربند کشمیری نوجوان مشتاق احمد چوپان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسے دوران حراست قتل کیاگیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، محمد احسن اونتو ، امتیاز احمد ریشی اورغلام نبی وار نے ایک مشترکہ بیان میںترال میں مشتاق احمد چاپان کے دوران حراست قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان کو دوران حراست قتل کیاگیا ہے ۔