سرینگر۔ 9 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور تنظیموںنے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے اسلامی چینلوں سمیت 34ٹی وی چینلوں پر پابندی کو افسوسناک اور قابل مذمت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ اظہار رائے کی آزادی اورصحافت پر شب وخون مارنے کے مترادف کارروائی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے ایک بیان میںاس پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ نہ صرف آزادی اظہار رائے و آزادی صحافت پر شب وخون مارنے کے مترادف کارروائی ہے بلکہ یہ کشمیر کو ہندو راشٹر بنانے کا بھی ایک عملی نمونہ ہے، جس کا آغاز مسلم اکثریتی والے خطے جموں وکشمیر سے کیا گیا ہے