سرینگر۔ 23 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور تنظیموںنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوںنے عالمی فورم پر کشمیریوں کی حالت زار اجاگر کر کے اور انکے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کی حمایت کر کے کشمیری عوام کا مورال بلند کیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے وزیراعظم نواز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب تقریر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی فورم میں جموں وکشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھا کر کشمیریوں کے محسن اور خیرخواہ ہونے کا حق ادا کیاہے۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے عالمی فورم پر کشمیریوں کی امنگوںاورخواہشات کی درست ترجمانی کی ہے اور مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال سے پوری عالمی برادری کو آگاہ کیا