حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو ایک نئی جلا بخشی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

84
ریاست پاکستان کو برا بھلا کہنا قابل قبول نہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ،سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان
ریاست پاکستان کو برا بھلا کہنا قابل قبول نہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ،سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان

مظفرآباد۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو ایک نئی جلا بخشی ہے، کشمیری اپنے عظیم شہداء کے مشن کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ شیخ عبدالعزیز کی برسی کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شیخ عبدالعزیز کی شہادت کشمیری قوم کیلئے مشعل راہ ہے۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 7 دہائیوں سے اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے قربانیوں کی بے مثال داستانیں رقم کر رہے ہیں اور جتنی قربانیاں کشمیری عوام نے دیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا، کشمیری عوام ظلم و سفاکیت کے سامنے کلمہ حق کہتے رہیں گے جب تک انہیں ان کا حق نہیں مل جاتا۔