حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) حریت رہنما اور کشمیری لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ روسی صدر کشمیر میں ہونے والے جنگی جرائم کی روک تھام کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں، پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) حریت رہنما اور کشمیری لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ روسی صدر کشمیر میں ہونے والے جنگی جرائم کی روک تھام کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں، پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو خط لکھا ہے کہ جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے گذشتہ 103 روز سے کرفیو کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے اور نہتے عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، روسی صدر روسی صدر کشمیر میں ہونے والے جنگی جرائم کی روک تھام کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں، پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply