اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو اور لاک ڈاون ہے، نوجوان کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تقویت دے رہے ہیں، نوجوان تحریک آزادی کا ہراول دستہ ہیں ۔ جمعہ کو یہاں اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یاسین ملک مقبوضہ کشمیر میں قید وبند کی صوبتیں برداشت کر رہے ہیں، بھارتی جیلوں میں قید کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سکول بند ہیں اور اساتذہ کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا ہے، 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بچے سکول نہیں جاپارہے ہیں۔