سرینگر۔ 8 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے آئندہ ہفتے کے لیے نیا احتجاجی کیلنڈر جاری کردیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی پروگرام کے تحت (کل ) نماز جمعہ کے بعد آزادی کے حق میں جلسے کئے جائیں گے جبکہ (ہفتہ کو) ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت ہوگی تاہم انسانی حقو ق کے عالمی دن کے سلسلے میں اس دن سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر دفتر کی طرف مارچ ہو گا اورایک یادداشت پیش کی جائے گی جس میں اس بات کو اجاگر کیا جائے گا کہ بھارت کے 7لاکھ سے زیادہ فوجیوں نے گزشتہ 70سال سے کشمیریوں کے تمام شہری، سماجی، مذہبی اور معاشی حقوق سلب کررکھے ہیں اور وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہورہی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32689