سرینگر ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے وادی کشمےر مےں جاری انتفاضہ کے دوران بے گناہ شہرےوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی کلینڈر میں 3نومبر تک توسیع کردی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںجمعہ کو جامع مسجد سرینگر چلو کی کال دی گئی ہے ۔ حریت قیادت نے کشمیریوں سے کہاکہ وہ پورے مقبوضہ علاقے سے صبح7بجے سے جامع مسجد سرینگر کا فوجی محاصرہ توڑنے کیلئے مسجد کی طرف مارچ کریں جہاںمسلسل 15ہفتے سے نمازجمعہ ادا نہیں کی جاسکی ہے