حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں سینئر رہنما کے بیٹے سمیت 5افراد کے مارے جانے کی تصدیق کر دی

106
Israeli attacks

بیروت۔23نومبر (اے پی پی):لبنان کی اسرائیل کے ساتھ سرحد پر جھڑپیں جاری ہیں اور لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اپنے سینئر رہنا کے بیٹے سمیت پانچ افراد کے اسرائیلی حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

انڈیپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ محمد رعدکے بیٹے عباس رعد کی شہادت مقبوضہ بیت المقدس کی راہ میں ہوئی ہے ۔

ان کے خاندان کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہا کہ عباس رعد اور دیگر چار افراد بدھ کو بيت ياحون میں ایک اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔