حزب اللہ کے ساتھ مکمل جنگ سے اسی صورت بچا جا سکتا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1701 کا نفاذ کیا جائے، اسرائیل

158

مقبوضہ بیت المقدس ۔1اگست (اے پی پی):اسرائیل نے کہا ہے حزب اللہ کے ساتھ مکمل جنگ سے اسی صورت بچا جا سکتا ہے کہ فوری طور پر اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1701 کا نفاذ کیا جائے۔

العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کارٹز نے ایک بیان میں کہا کہ قرارداد نمبر 1701 مسلح گروپوں کی اسرائیل کی جنوبی سرحد کے پاس موجودگی کو روکتی ہے۔ کارٹز نے کہا انہوں نے اپنے کئی ہم منصبوں کو خط لکھا ہے کہ وہ 2006 میں منظور کی گئی اقوام متحدہ کی اس قرارداد پر عمل کرائیں،یہ قرارداد 2006 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے منظور کی گئی تھی اب بھی اس کی اسی طرح افادیت ہے ۔

اس قرارداد کے تحت لبنان کے دریائے لیطانی اور سرحد کے درمیان کوئی مسلح گروپ نہیں ہونا چاہیے، یہ دریا سرحد سے کئی کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل مکمل جنگ سے بچنا چاہتا ہے، تاہم اس سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ یو این 1701 کا نفاذ فوری طور پر کیا جائے۔