حزب وحدت اسلامی افغانستان کے رہنما استاد کریم خلیلی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

114
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):حزب وحدت اسلامی افغانستان کے رہنما استاد کریم خلیلی وفد کے ہمراہ   گیارہ سے 13 جنوری تک تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران ، استاد کریم خلیلی وزیر اعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی ، وزیر خارجہ اور دیگر معززین سے ملاقاتیں کریں گے۔استاد کریم خلیلی کا یہ دورہ افغانستان میں امن عمل کے لئے پاکستان کی جاری پالیسی کا ایک حصہ ہے تاکہ افغان امن عمل پر مشترکہ افہام و تفہیم قائم اور عوام سے تعلقات کو مزید گہرا کیا جاسکے۔افغانستان کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات مشترکہ تاریخ ، عقیدے ، ثقافت ، اقدار اور روایات کے گہرے بنیادوں پر استوار ہیں۔ پاکستان افغان عوام کے امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔