Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
32.9 C
Islamabad
اتوار, جون 22, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم قومی خبریں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن مارچ میں ملکی تاریخ میں پہلی بار1.195...
  • قومی خبریں

حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن مارچ میں ملکی تاریخ میں پہلی بار1.195 ارب ڈالرفاضل ریکارڈ

کی طرف
Azhar Farooq
-
جمعرات, 17 اپریل 2025, 4:10 شام
98
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp

    اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن مارچ میں ملکی تاریخ میں پہلی بار1.195 ارب ڈالر فاضل ریکارڈ کیا گیا ، مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصد اوردرآمدات میں 11 فیصد کااضافہ ہوا، تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 1.895ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا

    جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.652ارب ڈالر خسارے میں تھا،مارچ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 1.195ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوکسی ایک ماہ میں فاضل توازن کاایک نیاریکارڈہے،گزشتہ سال مارچ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 363ملین ڈالر فاضل ریکارڈ کیا گیا تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پرائمری بیلنس 6.524ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.725ارب ڈالر تھا، جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اشیاء کے شعبہ کے تجارتی خسارہ کاحجم 18.728ارب ڈالر اورخدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ 2.318ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا

    جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 16 فیصد اور6 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیاء کاتجارتی خسارہ 16.165ارب ڈالر اورخدمات کے شعبہ کاتجارتی خسارہ 2.182ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مارچ میں اشیاء کی خدمات کاتجارتی خسارہ 2.181ارب ڈالر اورخدمات کے شعبہ کاتجارتی خسارہ 226ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اشیاء کی برآمدات کاحجم 24.660ارب ڈالر اورخدمات کی برآمدات کاحجم 6.325ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 8اور10 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیاء کی برآمدات کاحجم 22.892ارب ڈالر اورخدمات کی برآمدات کاحجم 5.685ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،

    مارچ میں اشیاء کی برآمدات کاحجم 2.768ارب ڈالر اورخدمات کی برآمدات کاحجم 744ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں بالترتیب 10 فیصد اور5 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں اشیاء کی برآمدات کاحجم 2.523ارب ڈالر اور709ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اشیاء کی درآمدات کاحجم 43.388ارب ڈالر اورخدمات کی درآمدات کاحجم 8.553ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 11 فیصد اور9 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیا ء کی درآمدات کاحجم 39.057ارب ڈالر اورخدمات کی درآمدات کاحجم 7.867ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،

    مارچ میں اشیاء کی درآمدات پر4.949ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 8 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ سال مارچ میں اشیاء کی درآمدات پر4.573ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اسی طرح مارچ میں خدمات کی درآمدات پر970ملین ڈالر خرچ ہوئے جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں خدمات کی درآمدات پر908ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

     

    • ٹیگز
    • The current account balance in March recorded a surplus of $1.195 billion for the first time in the country's history.
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونبلدیہ عظمی لاہور کاایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پرشہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
      اگلا مضمونبلو چستان کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ، سبی میں درجہ حرارت47ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ
      Azhar Farooq
      Azhar Farooq

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      Mir Sarfaraz Ahmad Bugti

      وزیر اعلیٰ بلوچستان کادہشتگردوں کے حملے میں سابق نگران وزیر اعلیٰ میر محمد نصیر مینگل کے فرزند کی شہادت پر اظہارتعزیت

      ویسٹ ورکرز قومی خدمت کے ہیرو ہیں،انہیں سلام پیش کرتے ہیں،وزیرمملکت طلال چوہدری

      چیئرمین سینیٹ کی سید عمران قادر گیلانی سے ان کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت

      تازہ خبریں

      موچکو پولیس کی کارروائی،منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

      Hafiz Sharif - اتوار, 22 جون 2025, 10:03 شام 0

      آئی اے ای اے نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد پیر کوہنگامی اجلاس...

      Hafiz Sharif - اتوار, 22 جون 2025, 10:02 شام 0

      سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے...

      Hafiz Sharif - اتوار, 22 جون 2025, 9:59 شام 0

      وزیر اعلیٰ بلوچستان کادہشتگردوں کے حملے میں سابق نگران وزیر اعلیٰ میر محمد نصیر...

      Hafiz Sharif - اتوار, 22 جون 2025, 9:58 شام 0

      اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار...

      Hafiz Sharif - اتوار, 22 جون 2025, 9:56 شام 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول