حسن ابدال۔ 20 دسمبر (اے پی پی):حسن ابدال پولیس نے اپنی سگی ماں کو قتل کرنےوالا درندہ صفت ملزم کوگرفتار کر لیا۔ ملزم فیصل خان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی رائفل 12 بور برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا۔
گزشتہ دنوں فیصل خان نے بارہ بور رائفل سے فائر کر کے اپنی والدہ کو قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا او ملزم فیصل خان ولد گوہر الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی رائفل 12 بور برآمد کر کے ملزم کے خلاف الگ مقدمہ درج کر لیا۔