حسن ابدال پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

173
Firing
Firing

حسن ابدال۔ 18 دسمبر (اے پی پی):حسن ابدال پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضہ سے 3 پسٹل30 بور اور رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرحسن ابدال پولیس کو دورانِ گشت اطلاع موصول ہوئی کہ بھلڑ جوگی گاؤں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے۔

اطلاع پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 4 ملزمان فراز خان ولد اللہ دتہ سکنہ بھیڈیاں حسن ابدال، بابر بیگ ولد خان افسر ،بلال خان ولد منصر خان اور عثمان ولد عبدالرشید سکنائے بھلڑ جوگی حسن ابدال کے قبضہ سے 3 پسٹل 30 بور اور رائفل معہ ایمو نیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔