حسن ابدال۔ 15 جنوری (اے پی پی):حسن ابدال پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےایک مجرم اشتہاری کوگرفتار کر لیا ہے،
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے سلسلہ میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مجرم اشتہاری محمد ساجد کو گرفتار کر کے پاپند سلاسل کر دیا